ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رافیل:بی جے پی نے راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کانوٹس دیا،کانگریس بھی پی ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں نوٹس دے چکی ہے

رافیل:بی جے پی نے راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کانوٹس دیا،کانگریس بھی پی ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں نوٹس دے چکی ہے

Tue, 18 Dec 2018 00:09:03    S.O. News Service

نئی دہلی :17/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  رافیل ڈیل کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بی جے پی کانگریس کو گھیرنے کا کوئی موقع چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔رافیل معاملے پر اپنی مہم کو اور تیز کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں کانگریس صدرراہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کی تجویزپیش کی ہے۔ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 20 جولائی کوعدم اعتماد کی پیشکش کے دوران راہل نے اپنی تقریر سے ایوان کو گمراہ کیا اور اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔ اپنے نوٹس میں ٹھاکر نے کہا ہے کہ راہل نے لڑاکا طیارے رافیل کی قیمت کاموازنہ یو پی اے کے دور حکومت سے کیا، جوکہ غلط اورمکمل طور پر غلط ہے۔اس سے پہلے کانگریس نے بھی وزیر اعظم مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیاہے۔پارٹی نے حکومت سے یہ وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا کہ رافیل صورت میں سپریم کورٹ میں غلط معلومات کیوں دی گئی۔ وقفہ صفر میں اس موضوع پر اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ انہیں استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس ملے ہیں۔اپنے نوٹس میں کانگریس لیڈر سنیل جاکھڑ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کے خلاف دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کے سلسلے میں ہے۔ 


Share: